مران فاروق کیس: نجم سیٹھی کے انکشافات

image

عمران فاروق کیس: نجم سیٹھی کے انکشافا ت: پاکستان کے ممتاز صحافی اور تجزیہ نگار نجم سیٹھی نے انکشاف کیا ہے کہ عمران فاروق نےمتحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے خلاف براہ راست مقدمہ درج کرایا تھا۔پاکستان کے معروف ٹی وی چینل جیو نیوز کے پروگرام آپس کی بات ہے میں گفتگو کرتے ہوئے مشرقی صوبے پنجاب کے سابق وزیر اعلی اور کرکٹ بورڈ کے موجودہ عیوری چیئرمین نے بتایا کہ عمران فاروق نے 2005ء میں اسکاٹ لینڈ یارڈ کو بتایا تھا کہ الطاف حسین سے ان کی جان کو خطرہ ہے اور انہیں دھمکیاں موصول رہی ہیں۔نجم سیٹھی نے بتایا کہ ان کی چڑیا نے عمران فاروق قتل کیس کے حوالے سے برطانوی پولیس سے کچھ معلومات حاصل کی ہیں جس میں پتا چلا ہے کہ الطاف حسین سے حالیہ تفیش عمران فاروق کے قتل میں براہ راست ملوث ہونے کی وجہ سے نہیں ہو رہی بلکہ اس کا سبب منی لانڈرنگ ہے۔معروف صحافی کے مطابق میٹرو پولیٹن پولیس نے الطاف حسین کے رشتہ دار افتخار حسین سے محض پوچھ گچھ نہیں کی بلکہ اسے باقاعدہ گرفتار کیا گیا تھا اور تفتیش کی روشنی میں منی لانڈرنگ کا بھی انکشاف ہوا جس کے بعد پولیس نے الطاف حسین کے گھر پر چھاپہ مارا۔نجم سیٹھی کے مطابق ایم کیو ایم کےقائد اور ان کے رشتہ داروں کے اثاثوں کی مالیت 40ملین پاؤنڈ تک بتائی گئی ہے جو پاکستان کے حساب سے خطیر رقم ہے۔اس موقع پر انہوں نے الطاف حسین کے اثاثوں کی تفصیلات بھی پیش کیں۔انہوں نے بتایا کہ الطاف حسین اس رقم کو پارٹی فنڈ ظاہر کر رہے ہیں لیکن وہ اس کی قانونی طور پر منتقلی اب تک ثابت نہیں کرسکے۔نجم سیٹھی کے مطابق دیگر ممالک کی طرح برطانیہ بھی مالی بحران کا شکار ہے اور اتنی بڑی رقم ایک عرصے سے غیر قانونی طریقے سے لندن منتقلی کے نتیجے میں یقینا حکومت برطانیہ کو نقصان پہنچا ، منی لانڈرنگ کے حوالے سے برطانیہ میں سخت قوانین ہیں جس کا ایم کیو ایم کے قائد کو سامنا کرنا ہوگا۔پی سی بی کے عبوری چیئرمین نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ایم کیو ایم کے غیر فعال مقتول رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی بیوہ شمائلہ ان دونوں غربت کے دروازے پر کھڑی ہیں لیکن پارٹی کی جانب سے ان کی کوئی مدد نہیں کی گئی۔سیٹھی کے بقول اگر ایم کیو ایم کو عمران فاروق سے ہمدری تھی تو کم از کم ان کی بیوہ کی مدد ہی کردیتے۔جیو نیوز کے مذکورہ پروگرام میں انہوں نے یہ بھی دعوی کیا کہ شمائلہ فاروق پر ایم کیو ایم کی جانب سے دباؤ ڈالا جارہا ہے لیکن ان کا کوئی پرسان حال نہیں۔نجم سیٹھی نے اس بات کی تصدیق کی کہ عمران فاروق قتل کے بعد لندن سے براستہ سری لنکا اور پھر پاکستان پہنچنے والے دو طالبعلم اس وقت بھی پاکستانی سیکورٹی اداروں کی تحویل میں ہیں۔

About Waqas Ahmed

24 year old passionate follower of IMRANIAT and die hard hater of Nawaz aka NOORA.
This entry was posted in Updates. Bookmark the permalink.

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s