سمندر پار پاکستانی: پاسپورٹ کے بغیر ووٹ نہیں دے سکتے

پاکستان کے الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ بیرون ممالک میں مقیم ایسے پاکستانی جن کے پاسپورٹ ان کے کفیلوں کے پاس ہیں اگلے ماہ ہونے والے عام انتخابات میں اپنے ووٹ کا استعمال نہیں کرسکیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں بسنے والے پاکستانیوں کی تعداد 29 لاکھ سے زائد ہے اور ان میں سے دیہاڑی پر کام کرنے والے افراد کے پاسپورٹ ان کے کفیلوں کے پاس ہیں۔

ہمارے نمائندے شہزاد ملک کے مطابق الیکشن کمیشن کے ڈائریکٹر جنرل کا کہنا ہے کہ صرف ایسے افراد کو ووٹ دینے کا حق ہے جن کے پاس مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ ہوں اور جن کا اندارج انتخابات سے پہلے ہائی کمیشن یا سفارت خانے میں ہوا ہو۔

ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کو ووٹ دینے سے متعلق قانون سازی کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو جلد ہی اپنی سفارشات وزارتِ قانون کو بجھوائے گی جس کے بعد صدر مملکت آرڈیننس جاری کریں گے۔

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کو ووٹ دینے سے متعلق مقدمے کی جمعرات کو سماعت کی۔

اٹارنی جنرل عرفان قادر نے عدالت کو بتایا کہ نادرا نے ووٹ ڈالنے سے متعلق الیکٹرانک طریقے سے ای ووٹنگ کا سافٹ ویر متعارف کروایا ہے جس میں ووٹ کے غلط استعمال کا احتمال نہیں ہے۔

اٹارنی جنرل نے کہا کہ اس ضمن میں آئین میں کچھ معمولی ترامیم کی ضرورت ہے جس کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

بینچ میں موجود جسٹس گلزار احمد نے استفسار کیا کہ اس طرح تو ایک شخص دو بار اپنے ووٹ کا استعمال کرے گا کیونکہ ملک میں انتخابات کے دن پولنگ سٹیشنز پر موجود مختلف پارٹیوں کے پولنگ ایجنٹ اس شخص کا نام فہرست سے نہیں نکال سکیں گے۔

عرفان قادر کا کہنا تھا کہ دنیا کے دس ممالک ایسے ہیں جن میں پاکستانیوں کی تعداد دوسرے ممالک سے زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ صرف سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں کی تعداد 29 لاکھ ہے اس کے علاوہ برطانیہ، امریکہ اور کینڈا بھی لاکھوں پاکستانی رہائش پزید ہیں۔

عدالت نے وزارتِ خارجہ سے کہا کہ وہ اس ضمن میں اپنے سفارت خانوں سے رابطہ کرکے بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے ووٹ ڈالنے کے انتظامات مکمل کر کے الیکشن کمیشن اور نادرا حکام کو آگاہ کریں۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ایک ماہ پہلے یہ کہا جا رہا تھا کہ بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کو ووٹ دینے سے متعلق انتظامات اور قانون سازی کرنے کا وقت نہیں ہے لیکن سنجیدہ کوششیں کرنے کے بعد ایسا ممکن ہو سکا ہے۔

عدالت نے الیکشن کمشن کو ان انتظامات سے متعلق دس روز میں ایک جامع رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

About Abdul Rehman Sandhu

A change is Must for survival of Pakistan. Let's put hands together to bring Change.
This entry was posted in Updates. Bookmark the permalink.

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s